مقبوضہ کشمیر، بھارت نے نام نہاد اسمبلی کا ایوان بالا ’’قانون ساز کونسل ‘‘ ختم کردیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کا ایوان بالا ’’قانون ساز کونسل ‘‘ ختم کردیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لیجسلیٹوکونسل کو پانچ اگست کو بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے والے جموںکشمیر تنظیم نو بل 2019ء کے سیکشن 57کے تحت ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لیجسلیٹو کونسل یا قانون ساز کونسل کے کل 36ارکان ہوتے ہیں تاہم اس وقت اس کے صرف 22 ارکان ہیں جن میں 10 بی جے پی، 8 پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس کے 3 جبکہ ایک کانگریس پارٹی سے ہے۔

کونسل کے عملے کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ روراں برس پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعات 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا تھا۔