تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں مالی سال کے تین ماہ میں 34.1 ملین ڈالر مالیت کی بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:50

تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں مالی سال کے تین ماہ میں 34.1 ملین ڈالر مالیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں مالی سال کے تین ماہ میں 34.1 ملین ڈالر مالیت کی بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 34.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں 74.1 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں پیٹروکیمیکل کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 0.2 ملین ڈالر جبکہ ریفائننگ کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کا حجم 2.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق جولائی اور اگست میں تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 21.3 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 308 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 192.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔