حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کر رہی ہے، وزارتوں و ڈویژنز کو ڈی ڈی ڈبلیو پی میں منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:56

حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کر رہی ہے، وزارتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کر رہی ہے، وزارتوں و ڈویژنز کو ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) میں منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید تیز کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی 20-2019ء کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تندہی سے اپنے ترقیاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ڈبلیو پی، سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک جیسے فورمز کی منصوبوں کو منظور کرنے کے اختیارات بڑھانے کا مقصد پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارتوں و ڈویژنز کو ڈی ڈی ڈبلیو پی میں منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید تیز کرنا ہو گا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ وزارتوں و ڈویژنز کو دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر منصوبوں کے پی سی ونز پلاننگ کمیشن کو جمع کرانے ہوں گے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جا سکے۔