زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ

سرکاری ذخائر میں 5کروڑ 60لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:48

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : و پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہیں، جہاں ایک طرف ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے وہیں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت ایک بار پھر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں 5کروڑ 60لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔جب ک زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 14کروڑ 26لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق11 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم13 7.8 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.72 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم7.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میںآیا۔ ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.32 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتے کے دوران دیگربنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.23 ارب ڈالر تھا۔سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15.14 ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔