اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:02

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار شہری آصف محمود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔دو روز قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے کے لیے دائر دو درخواستیں نمٹائی تھیں۔