نیئر حسین بخاری کا شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش

اکتوبر سفاکانہ زہنیت کا جمہوری سوچ پر حملہ تھا ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:13

نیئر حسین بخاری کا شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 18اکتوبر سفاکانہ زہنیت کا جمہوری سوچ پر حملہ تھا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شمع جمہوریت کے پروانے سالار جمہوریت بے نظیر بھٹو پر قربان ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 18کتوبر کے 177 شہدا 750 زخمی ہونے والے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے پروانے شہدائے سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے ناتواں شجر کی آبیاری اپنے خون جگر سے کی ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت کی روشنی پھیل اور آمریت کء سیاہی مٹ رہی ہے۔ نیر بخاری نے کہاکہ جمہوری تسلسل شہدا جمہوریت اورسیاسی غازیوں کی میراث ہے،بے نظیر بھٹو شہید اورجمہوریت کے دشمن آج بھی زندہ درگور ہیں۔