راولپنڈی میں ڈینگی کا عفریت مزید دوافراد کی جانیں نگل گیا ، تعداد 47ہوگئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16

راولپنڈی میں ڈینگی کا عفریت مزید دوافراد کی جانیں نگل گیا ، تعداد 47ہوگئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) راولپنڈی میں ڈینگی کا عفریت مزید دوافراد کی جانیں نگل گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 47ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لائے گئے ڈینگی میں مبتلا طلحہ اور گل محمد ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے ، 22 سالہ طلحہ اور65 سالہ گل محمد کی نعشیں اہلخانہ کے سپرد کردی گئیں ۔ڈینگی وائرس سے مرنے والوںکی تعداد ابتک 47 ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 512 ہوگئی ۔انتظامیہ ڈینگی وارڈ میں مرنے والوں کی وجہ موت مختلف بیماریوں کو قرار دینے لگی

متعلقہ عنوان :