چینی کمپنیاں تین سے پانچ سال میں خصوصی اقتصادی زونز میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی‘چینی سفیر
مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا ایک انتہائی اہم اقدام ہوگا‘ یاؤ جِنگ کی فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو
جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16
(جاری ہے)
سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ تجارتی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور ہم سی پیک کے تحت مزید سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے یہاں سے درآمدات میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔
ہم سی پیک میں شامل منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے سرگرم ہیں اور پر امید ہیں کہ اس کے کی تکمیل سے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا ایک انتہائی اہم اقدام ہوگا۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر کے خیالات اور یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی فروغ پذیر معیشت میں چین کے اعتماد اور پاک چین تعلقات کو اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے کی خواہش کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے اپنے پلانٹ پاکستان منتقل کریں۔ میاں کاشف نے کہا کہ نئے بزنس مین اور سرمایہ کار خاص طور پر دبئی، برطانیہ ، امریکہ اور دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انڈسٹیل اسٹیٹ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، فوڈ، اناج، کاسمیٹکس، الیکٹریکل پینل اور بجلی کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ چاولوں کی پراسیسنگ فیکٹریوں کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ای ڈی ایم سی کی سربراہی نجی شعبے کے پاس ہونے کی وجہ سے کاروباری ماحول کو تبدیل کرکے اسے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے کہا کہ وہ چینی فرنیچر کمپنیوں کو 3 روزہ میگا انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت کی دعوت دیں جو 22 نومبر سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.