شیخوپورہ‘ تھانہ صدر کے گائوں کالوکے کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیاگیا

مجرم زاہد کو سزائے موت 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں دس برس قید با مشقت کی سزا کا حکم

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16

شیخوپورہ‘ تھانہ صدر کے گائوں کالوکے کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیاگیا
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج شوکت جاوید خان نے تھانہ صدر کے گائوں کالوکے کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث مجرم زاہد کو سزائے موت 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں دس برس قید با مشقت کی سزا کا حکم سنایا ہے فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث مجرم اعجاز کو عمر قید با مشقت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اس مقدمہ میں ملوث 2 مجرمان منیر عرف لاڈا اور سدھیر کو قبل ازیں سیشن کورٹ عمر قید با مشقت کی سزائیں دے چکی ہے استغاثہ کے بعد مجرمان نے سابقہ جھگڑے کی بنا پر سال 2006 میں فائرنگ کر کے زمیندار عباس اور اس کے برادر نسبتی سجاد کو ہلاک اور ان کے دو رشتہ داروں محمد رمضان اور محمود کو شدید زخمی کر دیا تھا فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث 3 افراد محسن منیر اور ارشد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے ماڈل کورٹ کے فاضل جج نے مجرم اعجاز کو 2 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں دس برس قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم بھی سنایا ہی-