Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ، تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:17

اسلام آباد ہائی کورٹ، تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ تینوں اراکین قومی اسمبلی کے نامزدگی فارمز جمع کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بتائیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا تھی۔

عدالت نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے بھی تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔31 اگست کو محفوظ کئے گئے فیصلے پر عدالت نے دوبارہ سماعت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تین خواتین اراکین قومی اسمبلی کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات