بینظیر انکم سپورٹ فارم کی آڑ میں خاتون سے نکاح نامے پر دستخط کروا لیے گئے

جس شخص کو نہ جانتی ہوں نہ دیکھا ہے اس کے ساتھ نکاح کیسے ہو سکتا ہے؟۔ خاتون کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:22

بینظیر انکم سپورٹ فارم کی آڑ میں خاتون سے نکاح نامے پر دستخط کروا لیے ..
دہڑکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : بینظیر انکم سپورٹ فارم کی آڑ میں خاتون سے نکاح نامے پر دستخط کروا لیے گئے۔اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈہرکی میں بینظیر انکم سپورٹ کا فارم پر کرنے کا جھانسہ دے کر خاتون کا نکاح کرا دیا گیا۔یہ واقعہ دہڑکی کے علاقہ دہڑکی مغلپورہ میں پیش آیا۔جہاں بینظیر انکم سپورٹ کی نمائندہ بن کر گل ناز کے گھر آنے والی شبانہ ملک نامی خاتون نے گل ناز سے بینظیر انکم سپورٹ کا فارم ظاہر کرکے نکاح نامے پر دستخط کر لیے۔

گل ناز نے الزام لگایا کہ اس کا نکاح گڈو کے رہائیشی غلام یاسین سے کروایا گیا جسے نہ تو اس نے کبھی دیکھا اور نہ ہی جانتی ہے۔بینظیر انکم سپورٹ کی نمائندہ بن کر آنے والی خاتون شبانہ گل کے دو ساتھی بھی ا سکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

گل ناز نے بتایا کہ اب اُس کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو خفیہ رکھا جائے دوسری جانب پولیس بھی اس حوالے سے تعاون کروانے سے انکار کر رہی ہے۔

گل ناز نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔جب کہ دوسری جانب آزادکشمیر کی وزیر صنعت و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہماری حکومت نے غریب، بیوہ اور مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا ۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ایک عام گھریلو خاتون کو بااختیار بنانا ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورت پر پورے گھر کی ذمہ داریاں عائد ہیں۔ ایک عورت اپنے گھر کے لیے قربانیاں دیتی ہے۔ غربت کے خاتمہ کے لیے اب از سر نو سروے کی ضرورت ہے۔ خواتین اس کارڈ کا استعمال خود سیکھیں اور کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ’’ غریب کا احساس ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :