سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:41

سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں جمعہ کی صبح ٹھنڈی ہواء اور بارش نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد صبح سویرے گرم کپڑوں میں ملبوس نظر آئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات بارش اور آندھی چلنے کا سلسلہ جاری رہا اور جمعہ کی صبح سرگودھا اور گردونواح میں موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔ لوگوں نے موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی پنکھے وغیرہ بند کردیئے ۔محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میںموسم سرد ہونیکی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :