پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، آئندہ سال نافذ ہو جائیگا ،شفقت محمود

ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، سات سو اساتذہ ہائر کیے ہیں، اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ،وفاقی وزیر تعلیم کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:50

پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، آئندہ سال نافذ ہو جائیگا ، ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، سات سو اساتذہ ہائر کیے ہیں، اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔جمعہ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ماڈل کالج ایف ایٹ ون میں کشمیر بلاک کا افتتاح کر دیا ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک نیا بلاک کالج میں بن رہا ہے ،اسد عمر اور دیگر کی کاوش کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے اسد عمر کے حلقہ میں کام کرنے کا موقع ملا ،ہم تعلیمی اصلاحات لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 80 کڑور کا پی سی ون بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، سات سو اساتذہ ہائر کیے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ان سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگلے سال سے ایک نصاب رائج ہو جائے گا اور یہ اہم پیش رفت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کپیسٹی کی کمی ہے ،اسے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شفقت محمود اس پر کام کر رہے ہیں اور ہم مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔