شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے‘رانا ثناء اللہ

ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار آج ملک میں کاروبار بند کرکے بھاگ رہا ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:50

شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے‘رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہاہے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے،ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار آج ملک میں کاروبار بند کرکے بھاگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے۔

آزادی مارچ میں شرکت اٹل فیصلہ ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی کی تنظیم نو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں گے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار آج ملک میں کاروبار بند کرکے بھاگ رہا ہے۔