لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:03

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حلف لیا،حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی و صوبائی لاء افسران، پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ممبران اور لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار کے رہنماؤں سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔