انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کاانعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:44

انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کاانعقاد
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سی ای او ایجوکیشن شوکت علی شیروانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان ‘وائس پرنسپل ڈاکٹر عمران شعیب ‘بوائزونگ ایگزیکٹومحمد سلطان باٹی ‘جونیئر ونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ ‘ایڈ من آفیسر محمد اقبال‘کوآرڈی نیٹر مس نسیم سمیت اساتذہ اور طلباء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مندمعاشرہ ہی صحت مند سوچ او رفکر پیداکرتا ہے اور تعلیم کے اعلیٰ معیار کے حصول میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچائو کے لیے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو اجاگر کرنے کے لیے تمام محکموں و طبقات نے مل کر کام کرنا ہے او رمحکمہ تعلیم اس حوالہ سے اپنے حصے کا کردار واضح طور پر اداکررہا ہے ۔

انہو ںنے کہاڈینگی کا خاتمہ فرد واحد کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘اساتذہ طالبعلموں کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالہ سے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں اور طلباء کو چائیے اپنے گھروں‘سکولوں او رہرجگہ پر صفائی کا خاص خیال رکھیں او رموبوط اندازسے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اپنے اردگرد بسنے والے لوگوں کو آگاہ کریں او ران کو حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کی تلقین کریں۔

انہو ںنے پرنسپل ‘اساتذہ او رطلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کے پی ایس کو ضلع کا بہترین سکول قرار دیا۔ پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اعظم خان نے ڈینگی مچھر سے بچائو کی تمام حفاظتی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طالعلم ڈینگی کے تدارک میں آگاہی کے لیے اہم کرداراداکرسکتے ہیں جو کچھ بھی سیکھ کرجائیں اپنے گھراور اہل محلہ کواس ضمن میں معلومات فراہم کریں۔

انہو ںنے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ ہم اپنے سکول او رگھروں کو صاف ستھرارکھیں او رکہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں ۔بعدازاں ڈینگی سے بچائو بارے آگاہی واک کا انعقادکیاگیا جس میں سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ‘پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اعظم خان ‘وائس پرنسپل ڈاکٹر عمران شعیب ‘ایڈ من محمد اقبال سمیت اساتذہ ‘سٹاف اور طلباء نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :