Live Updates

آزادی مارچ رکوانے کیلئےعلماء کرام کردارادا کریں، وزیراعظم کی درخواست

وزیراعظم کی زیرصدارت علماء کرام کا مشاورتی اجلاس، مدارس ریفارمز اور آزادی مارچ سے متعلق پر بھی غورکیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:05

آزادی مارچ رکوانے کیلئےعلماء کرام کردارادا کریں، وزیراعظم کی درخواست
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے علماء سے درخواست کی ہے کہ آزادی مارچ رکوانے کیلئے علماء کرام کردارادا کریں، وزیراعظم نے علماء کرام سے مدارس ریفارمز پر بھی غورکیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت علماء مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور مدارس ریفارمز پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں اہم حکومتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے علماء کرام سے آزادی مارچ رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیار کرلی گئی ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مجوزہ ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی،وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کے مطاق مذاکراتی کمیٹی میں صوبوں کے ارکان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجوزہ ناموں میں صوبائی ارکان کے نام بھی تجویز کیئے گئے ہیں ،مذاکراتی کمیٹی کے ناموں پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، محمد میاں سومرو، اسد عمر سمیت دیگر نام تجویز کئے گئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سینٹر فدا خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ۔

مزید برآں وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،دھرنے کے پیچھے کوئی ملک دشمن ایجنڈا نظر نہیں آرہا، سب پاکستانی ہیں،دوچاردنوں میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، دھرنا ڈی چوک پہنچنے سے پہلے معاملہ حل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات