لندن، لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی حوالے سے ایوان میں قرارداد پیش کر دی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) برطانوی لیبر پارٹی کی ایک رکن پارلیمنٹ Kate Greenنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں ایک قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق kate Greenنے یہ قراردادر اپنے حلقہ انتخاب Traffordکے پندررہ سو سے زائد رہائشیوں کی طرف سے پیش کی ہے ۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے قراداد پیش کرنے سے قبل پارلیمنٹ سے اپنی تقریر میں کہا کہ برطانوی حکومت اپنا اثر و رسوخ بروئے کار لاتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائے ۔