مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا مختلف اضلاع میں تلاشی آپریشن ،ضلع ڈوڈہ سے کئی آزادی پسند کارکن گرفتار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پر تشد د تلاشی آپریشن شروع کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، رپڈایکشن فورس، بارڈر سیکورٹی فورس اورشاشترہ سیما بل کے اہلکار سرینگر، گاندربل، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، شوپیاں ، پلوامہ ، اسلام آباد ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 25روز سے محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں ۔

قابض اہلکار بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں ۔ لوگوں کو ہراساںجبکہ آزادی پسند کارکنوںکو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ضلع ڈوڈہ سے ہارون عباس المعروف معین الاسلام سمیت کئی آزادی پسند کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔