آزاد کشمیر کے بہادر و غیور عوام بھارت کو مقبوضہ وادی سے نکال کر دم لیں گے‘محمد بشیر بٹ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:25

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے بہادر و غیور عوام بھارت کو مقبوضہ وادی سے نکال کر دم لیں گے۔ ممبر مجلس عاملہ آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس محمد بشیر بٹ نے یوم تاسیس کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کی دھمکیاں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں بھارت اپنے انجام کی طرف جا رہا ہے ریاست جموں کشمیر کے عوام نے بھارت کے تسلط کو نہ قبول کیا ہے نہ کریں گے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف تحریک آزادی اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل در آمد نہ ہونے پر کشمیریوں نے بندوق اٹھائی اقوام متحدہ کا چارٹر کشمیریوں کو مسلح تحریک کی اجازت دیتا ہے۔ مسلح جہدو جہد کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام کو آزادی ملی ہے مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب سے ہی سے آزاد کروایا جا سکتا ہے آزاد کشمیر کے عوام اور ان کی عسکری طاقت بھارتی مکروہ فوج کو کشمیر سے بھگانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور ہمارے آبائو اجداد نے بھارتی تسلط کو قبول کرنے کے بجائے ڈنڈوں کلہاڑیوں سے انڈیا کی فوج کو مار بھگایا تھا۔ ہندوستان کی فوج جذبہ آزادی سے سرشار قوم سے جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی بھارتی حکمرانوں کا جنگ کا جنون بھارت کی تباہی اور ٹوٹنے کا باعث بنے گا۔ پاکستان کشمیریوں پر اعتماد کرتے ہوئے سیاسی وعسکری طور پر سرپرستی کرے آزاد کشمیر کے عوام بنگلادیش کا بدلہ لنے کے ساتھ ہندوستان کے ساتھ اگلے پچھلے تمام حساب برابر کر دیں گے۔