Live Updates

ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کرنے والے اکاؤنٹس کا انکشاف کر دیا

پی ٹی آئی برطانیہ کے علاوہ دو اور خفیہ اکاؤنٹس ہیں جو پارٹی قیادت کو لاکھوں روپے کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:32

ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کرنے والے اکاؤنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ یہ غالباً 2013ء کی بات ہے جب میں ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتی تھی۔ اُس وقت ایک پروگرام میں میرے پاس ایک اونچے قد کے شخص تشریف لائے۔ پروگرام کے بعد انہوں نے مجھ سے عمران خان سے متعلق کچھ ذاتی باتیں کیں۔

انہوں نے کوکین کا ذکر بھی کیا جس پر میں نے بالکل یقین نہیں کیا۔ میں نے اُن کی کسی بات پر یقین نہیں کیا۔ وہ اسٹوڈیو میں موجود تمام لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق بھی بتا رہے تھے۔ لیکن آج مجھے پتہ چلا کہ اب جب میں یہ سب باتیں کرتی ہوں تو کیوں کوئی یقین نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے دوران میں نے جو کچھ بھی دیکھا اُس کا ذکر میں نے اپنی کتاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایاکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں میگا کرپشن اور منی لانڈرنگ کا بھی تذکرہ کیا گیا جس کا رونا عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اور ہر جگہ رویا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دستخط شدہ دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ایک کمپنی انصاف آسٹریلیا کے نام سے آسٹریلیا میں بھی موجود ہے۔ یہی نہیں ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف پر پیسوں کی غیر قانونی منتقلی کا الزام بھی عائد کیا۔ اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چُھپائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں صرف آٹھ بینک اکاؤنٹس کا تذکرہ کیا جبکہ باقی اکاؤنٹس خفیہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پی ٹی آئی برطانیہ کے علاوہ دو اور خفیہ اکاؤنٹس ہیں جو پارٹی قیادت کو لاکھوں روپے کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات