کرکٹررمیز راجہ جونیئرکی والدہ انتقال کر گئیں

قومی کرکٹر کی مداحوں سے اپنی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:38

کرکٹررمیز راجہ جونیئرکی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ جونیئر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں اور انہوں نے مداحوں سے ان کی مغفرت کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ جونیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میری والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان للہ و ان علیہ راجعون، دعاﺅں کی ضرورت ہے، برائے مہربانی سورة فاتحہ پڑھیں، اللہ سبحان و تعالیٰ میری والدہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آمین۔

۔۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ32سالہ رمیز راجہ جونیئر نے2011ءمیں زمبابوے کے خلاف 2ٹی ٹوٹنی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 12کی اوسط سے24رنز بنائے تھے، وہ2006ءسے اب تک 85فرسٹ کلاس میچز میں27.18کی اوسط سے4160 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 5سنچریاں اور21نصف سنچریاں شامل ہیں ، لسٹ اے کرکٹ میں انہوںنے اب تک77میچز میں33.53کی اوسط سے2448رنز بنائے ہیں جن میں4سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل تھیں،وہ64ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.43کی اوسط سے1243رنز بھی سکور کرچکے ہیں جن میں 5نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ،انہوں نے یہ رنز120.56کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔                                                                                                      

متعلقہ عنوان :