بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات ہراسگی اسکینڈل کی انکوئری کی جائے ،مشترکہ بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:53

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر، جے یو ائی ف کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان پشتون خواء میپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عبید اللہ جان بابت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات ہراسگی اسکینڈل کی انکوئری کی جائے، حکومت ذمہ داروں کے خلاف حکومت فوری ایکشن اور سخت سزا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ اسکینڈل صوبے کے طالبا ت پر جامعہ میں تعلیم کے دروازے بند کرنے کی سازش ہے پشتون اور بلوچ اقوام کے اپنے روایات اور اقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے لیکن اس طرع کے واقعات سے انکے تعلیم پر بہت گہرے اثرات پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان چونکہ جامعہ کے چانسلر ہیں اور انکی اپنی بھی ایک قبائلی حیثیت بھی ہے ان سے بڑی امید ہے کہ وہ ہنگامی طور پر اس دلخراش واقعہ کی انکوائری کرائیں اور جو بھی اس میں ملوث ہوں ان کے خلاف فوری کاروائی کرکے ا نہیں عبرت کا نشان بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا اس واقعہ پر موثر اواز اٹھانا اچھی بات ہے اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعہ کو دیگر واقعات کی طر حنظر انداز کیا گیا تو اس کے خلاف ہماری جماعتیں بھی بھرپور تحریک شروع کرینگے ۔