سا تواں اچیومنٹ ایوارڈدوبارہ منعقد کرکے ایف پی سی سی آئی جیسے ادارے کی توہین کی گئی ہے: مر زا عبدالرحمان
فیڈریشن چیمبر آف کا مرس کے یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے ادارے کا وقار خاک میں ملا دیا، امسال تا جر برادری الیکشن کے موقع پر یو بی جی سے تاجر دشمنی پالیسی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں نکلے
جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:49
(جاری ہے)
تاجر برادری نے مطا لبہ کیا ہے کہ اب الیکشن میں ایسے مفاد پرست عنا صر کو کسی صورت بھی نمائندگی نہ دی جائے۔
گورنر ہاؤس میں حالیہ منعقد ہ اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پر تقریبا ً پانچ لا کھ روپے خر چ ہوئے اور یہ رقم ایف پی سی سی آئی نے ادا کی ہے جبکہ یہ رقم کا روباری براد ری کے چند ہ سے اکھٹی کی جاتی ہے ۔ایف پی سی سی آئی پربر سر اقتدار یو بی جی کی اعلیٰ قیادت ملک کے کاروباری اداروں کے حقوق کے تحفظ کے بجائے مزے لینے اور ایف پی سی سی آئی کے خرچہ پرغیر ملکی دوروں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے ملک کی مختلف تاجر تنظیمیں ظا لمانہ ٹیکسوں کی بھر مار اور ایف بی آر کے غیر ضروری ٹیکسوں کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں حالا نکہ ایف پی سی سی آئی کا کام تاجروں اور ٹریڈ باڈیز کے حقوق کا خیال رکھنا ہے ۔ مرزا عبدالرحمان نے مزید کہا کہ یو بی جی سرکا ر کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی کا ادارہ ایک کچن کیبنٹ بن چکا ہے ۔ اس دفعہ تا جر برادری الیکشن کے موقع پر یو بی جی سے تاجر دشمنی پالیسی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں نکلے ۔ انھوں نے کہا کہ یو بی جی اب ایک ڈکٹیٹر ادا رہ بن چکا ہے اور یہ EC،GBممبر ز کو کسی خاطر میں نہیں لا تے ۔اس لئے بنا کسی پوچھ گچھ اور مشورے کے آئندہ آنے والے تین سالوں کے الیکشن کیلئے اپنے صدر نامز د کردئیے ہیں جبکہ ابھی ECاورGBممبران تین سال کیلئے منتخب بھی نہیں ہوئے ۔ اس غیر جمہوری رویئے کو چیمبرز اور ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر مستر د کرتے ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.