Live Updates

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ،وزیر اعظم عمران خان نے بازو پر کالی پٹی باندھی

وزیرِ اعظم آفس میں دن تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی، اعلامیہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ،وزیر اعظم عمران خان نے بازو پر کالی پٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے بازو پر کالی پٹی باندھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے وزیرِ اعظم آفس میں دن تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔ بیان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجنے کے ساتھ ہی افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :