Live Updates

اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے ،ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ، عبد الرزاق دائود

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے ،ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے ،ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں خطاب میں نئے ٹریڈ آفیسرز کو تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ٹریڈ آفیسرز کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کئے ۔رزاق داؤد نے کہاکہ اس وقت ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے ۔رزاق داؤد نے کہاکہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے علاوہ انجینئرنگ، کیمیکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات