کارساز سانحہ سے بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی،شیری رحمن

بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارساز جیسے خوفناک سانحے سے بھی نہیں گھبرائے،حکومت یاد رکھے پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کو دھماکوں اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا، بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

کارساز سانحہ سے بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کارساز سانحہ سے بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی، بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارساز جیسے خوفناک سانحے سے بھی نہیں گھبرائے،حکومت یاد رکھے پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کو دھماکوں اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

جمعہ کو سانحہ کار ساز کی بارہویں برسی کے موقع پر شیری رحمان نے کہاکہ آج کے دن پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تاریخ رقم کی جس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن بی بی شہید اور جمہوریت کی واپسی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ 18 اکتوبر 2007 کو ملک میں جمہوریت کا قافلہ چلا تھا۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں جمہوریت ہمارے کارکنان کے خون کی بدولت قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دھرنے دے کر اقتدار میں آنے والوں کو کیا معلوم سانحہ کارساز کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کارساز سانحہ سے بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی،بی بی شہید اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارساز جیسے خوفناک سانحے سے بھی نہیں گھبرائے۔انہوںنے کہاکہ آج تک پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو خاموش کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت یاد رکھے پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کو دھماکوں اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔