رحمان ملک کا شہداء کارساز کو زبردست خراج تحسین

سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

رحمان ملک کا شہداء کارساز کو زبردست خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے شہداء کارساز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد اور پر غم دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوںنے کہاکہ کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں میں ہے۔انہوںنے کہاکہ ظلم، ستم اور گرے ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔انہوںنے کہاکہ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے۔انہوںنے کہاکہ ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی پی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں۔