لاڑکانہ ضمنی انتخاب کے نتائج چوری اور سینہ زوری جیسی واردات ہے، نفیسہ شاہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:07

لاڑکانہ ضمنی انتخاب کے نتائج چوری اور سینہ زوری جیسی واردات ہے، نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ضمنی انتخاب کے نتائج چوری اور سینہ زوری جیسی واردات ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ رینجرس پی پی امیدوار کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے روکتی رہی۔ انہوںنے کہاکہ رینجرس پی پی مخالف امیدوار کوپروٹوکول دیتی رہی ۔انہوںنے کہاکہ جمیل سومرو ساڑھے تین ھزار لیڈ سے جیتنے لگے تو مزید نتائج روک دیئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ریاستیادروں کی آکسیجن پر زندہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی پر آنکھیں اور کان بند رکھے ۔