Live Updates

پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی: خرم شیرزمان

لاڑکانہ میں جی ڈی اے کے امیدوار نے پوری سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:12

پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی: خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کو اس ماں کی بددعا لگی ہے جس کے بیٹے کو کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ملی تھی۔

(جاری ہے)

انصاف ہاوس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہزاد قریشی اور ڈاکٹر سیما ضیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان پاکستان پیپلز پارٹی کی لاڑکانہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں شکست پر تبصرہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جی ڈی اے کے امیدوار نے پوری سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ معظم عباسی نے پوری سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑا ہے، تمام وزرا اور ادارے الیکشن مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس لیں، وزیرِ اعظم عمران خان کو تو الیکشن کمیشن فوری نوٹس دیتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات