غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد کم رہی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:48

غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد کم رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے 3.1 فیصد کم رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا ستمبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہی۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 56 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 137 فیصد زائد رہی سرمایہ کاری بانڈز کے اجرا کے سبب ڈیٹ سیکیورٹیز میں 32 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہی۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 37 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ جولائی تا ستمبر کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 112 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے ستمبر کا مہینہ قدرے بہتر رہا۔ ستمبر 2019 کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں 38کروڑ 53لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 62کروڑ 26لاکھ ڈالر رہی ستمبر کے مہینے میں پورٹ 25کروڑ ڈالر کے سرمایہ کاری بانڈز نیلام کیے گئے۔ ستمبر کے مہینے میں غیرملکی نجی سرمای کاری 37کروڑ 17لاکھ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :