Live Updates

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر خارجہ میں تقریب ،پانچ منٹ کی خاموشی ،سائرن بجائے گئے

روز اول سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے اور مقصد کے حصول تک جاری رہے گی،پاکستان اخلاقی و سفارتی طور پر کشمیر یوں کے ساتھ ہے،یہ حمایت اور تحریک کشمیریوں کے حق رائی دہی کے حصول تک جاری رہے گی،ہر ہفتے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، سیکرٹری خارجہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ روز اول سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے اور مقصد کے حصول تک جاری رہے گی،پاکستان اخلاقی و سفارتی طور پر کشمیر یوں کے ساتھ ہے،یہ حمایت اور تحریک کشمیریوں کے حق رائی دہی کے حصول تک جاری رہے گی،ہر ہفتے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

جمعہ کور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر خارجہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود مہمان خصوصی تھے ۔تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا،دفتر خارجہ میں سائرن بجاے گئے،سائرن بجاے جانے کے بعد پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،دفتر خارجہ کی. ملازمین اور حکام نے کشمیر کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،شرکاء نے کشمیری پرچم بھی تھامے ہوے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی بجاے گئے۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی 75ہواں روز ہے،ہمارے کشمیری بہنیں اور بھائی بہادری سے بھارتی قابضین کو مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روز اول سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے اور مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اخلاقی و سفارتی طور پر کشمیر یوں کے ساتھ ہے،یہ حمایت اور تحریک کشمیریوں کے حق رائی دہی کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہر ہفتے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات