ملک بھر کی جننگ فیکٹر یوں میں 44لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد، گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.54فیصد کمی ریکارڈ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:15

ملک بھر کی جننگ فیکٹر یوں میں 44لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد، گزشتہ ..
ملتان ۔18 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں 15اکتوبر 2019ء تک کپاس کی آمد سسست روی سے 44لاکھ 40ہزار263گانٹھ ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فیکٹریوں میں آ نے والی کپاس کی تعداد سے 26.54فیصد کم ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے آج جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 20لاکھ 49زار933گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فیکٹریوں میں 31لاکھ 23ہزارگانٹھ کپاس آئی تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 15اکتوبر تک 34.37فیصد کمی ظاہر ہورہی ہے ۔سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 15اکتوبر تک 23لاکھ90ہزار330گانٹھ کپاس پہنچی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 29لاکھ 20ہزار498گانٹھ کپاس پہنچی تھی۔ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں18.15فیصد کمی ظاہر ہورہی ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 15اکتوبر تک 12لاکھ 8ہزار635گانٹھ روئی کا سٹاک غیرفروخت شدہ موجودہے۔ صوبہ بلوچستان میں 15اکتوبر تک جننگ فیکٹریوں میں 66ہزار691گانٹھ کپاس پہنچی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.19فیصد کم ہے۔