Live Updates

ملک میں برآمدات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،

مختلف شعبوں کو ترقی دے کر ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ٹریڈ آفیسرز کا اہم کردار ہوتا ہے، موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہی ،معیشت درست سمت میں جارہی ہے،ای کامرس پالیسی کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے، ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:15

ملک میں برآمدات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ٹریڈ آفیسرز کا اہم کردار ہوتا ہے، موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اس شعبہ میں جدید مہارتوں سے استفادہ کرنے کے لئے نجی شعبہ کے تعاون سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں برآمدات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے، مختلف شعبوں کو ترقی دے کر ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ٹریڈ آفیسرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ٹریڈ آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کئے، معیشت کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں تجارت کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے، اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے، ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ انجنئیرنگ، کیمیکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات