فارن ملٹری ڈیفنس اتاشی وفد کا کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:18

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) فارن ملٹری ڈیفنس اتاشی وفد نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ کیا ۔ چیف انسٹرکٹر ابرار احمد نے وفد کو کشمیر انسٹیٹیو ٹ آف مینجمنٹ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور آفیسران کو کروائے جانے والے ٹریننگ کورسز ، ورکشاپس اور سیمینارز کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید اختر حسین شاہ نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے شیلڈز بھی دی گئیں جبکہ وفد کے ہمراہ ان کی فیملیز بھی بریفنگ سیشن میں شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :