آزادی مارچ کا علان کرنے والوں کو 27 اکتوبرکو مارچ نہیں کرنا چاہیے، سردار عتیق احمد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:18

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کے اعلان والوں سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ 27 اکتوبر کے دن ہندوستان نے کشمیر میں فوجیں اتاریں تھیں اس دن کوئی مارچ نہیں ہونا چاہئے۔اُن کے یاد ہونا چاہئے کہ اس وقت 90 لاکھ کشمیری محصور ہیں،30 ہزاروں نوجوانوں کو گزشتہ دو ماہ کے دوران قید کر دیا گیا ہے چھ لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے۔

جو لوگ مارچ کرنا چاہتے ہیں وہ مارچ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجاہد اول ہائوس میں چوہدری شوکت علی آف ڈدیال اور چوہدری اشفاق علی آف برطانیہ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج 9 لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں کشمیری پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں اور پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنائے ہوئے ہیں۔

اس وقت آزاد کشمیر اور پاکستان میں سب کی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہونی چاہئے،آج کشمیری یہ کہہ رہا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں آزادی،ہمارے کفن پہ لکھنا آزادی،ہماری قبر پہ لکھنا آزادی،آزاد کشمیر اور پاکستان میں کوئی ایسا کام نہیں ہونا چاہئے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان ہو۔آج اللہ کا کرم ہے اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان نے کشمیریوں کا مئوقف جاندار انداز میں پیش کیا۔ماضی میں کلبھوشن یادیو کی بات نہیں کی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا سپاہی مقبول حسین 40 سال ہندوستان کی قید میں رہا اس نے اپنی زبان کٹوا دی لیکن قومی راز نہیں اگل ۔