کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد کے لئے تنہا نہیں ہیں۔ ہم اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:36

کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد کے لئے تنہا نہیں ہیں۔ ہم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد کے لئے تنہا نہیں ہیں۔ ہم اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزادکروا کر دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع جہلم میں کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کے باہر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، چیف آفیسر ضلع کونسل، انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود، اور دیگر تمام کچہری کمپلیکس میں دفتر کے افسران و اہلکاران نے پندرہ منٹ کے لئے کشمیر کے ساتھ یادگاری سیشن کا مظاہرہ کیا جو کہ 12:15تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا۔ضلع جہلم میں پنجاب حکومت کے دیگر دفتر و تعلیمی اداروں میں بچوں نے کشمیر کے حق میں احتجااج ریکارڈ کروایا اور ہمہ وقت ضلع بھر کے متعدد نجی و سرکاری اداروں اور دیگر محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے دفتر میں 12 بجے پندرہ منٹ تک سیشن میں سٹاف کے ہمراہ کشمیری بھایوں کی حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو سپورٹ کیا ہے ۔ مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر قیادت ڈی سی دفتر کچہری کمپلیکس میں ہوئی، اس موقع پر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کرتے ہیں۔