Live Updates

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کل اورکل میچز نہیں ہونگے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:48

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کل اورکل میچز نہیں ہونگے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) دورہ آسٹریلیا کی تیاری کیلئے بائولنگ کیمپ ،نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کل بروز ہفتہ اورکل اتوار میچز نہیں ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے بائولنگ کیمپ کی وجہ سے اقبال سٹیڈیم فیصل ا ٓباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں آج بروز ہفتہ اور کل بروز اتوار میچز نہیں ہونگے ۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اگلا میچ بروز سوموارسندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

لیگ کے آخری دو میچز منگل کے روز خیبر پختونخواہ اور سنٹرل پنجاب اور بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے مابین کھیلے جائیں گے ۔قومی ٹیم کا بائولنگ کیمپ قومی بائولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی دو روز جاری رہے گا میں قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 13بائولروں کو مدعو کیا گیا ۔

فاسٹ بائولر محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی طور پر کیمپ میں مدعو کیا گیا ۔دیگر بائولروں میں بلال آصف ، بلاول بھٹی ، عمران خان سنئیر ، کاشف بھٹی ، محمد عرفان (سپنر )موسی خان ، محمد محسن ، نسیم شاہ ، راحت علی ، ثمین گل ، تابش خان ، یاسر خان اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات