وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صوبہ ننگرہار کی مسجد میں بم دھماکوں کی مذمت

شاہ محمود قریشی کاقیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صوبہ ننگرہار کی مسجد میں بم دھماکوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے افغان صوبے ننگر ہار کی ایک مسجد میں بم دھماکوں میں جانی نقصان پر دکھ اور فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد امن کا گہوارہ ہیں مساجد پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیر خارجہ نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی ہے۔