وزیراعلی پنجا ب کا لیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:23

وزیراعلی پنجا ب کا لیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔