وزیراعلیٰ پنجاب کا مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:25

وزیراعلیٰ پنجاب کا مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں عمرہ زائرین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق عمرہ زائرین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔