کمشنر مکران اور ساتھیوں کی شہادت کسی سانحہ سے کم نہیں ،نواب ثناء اللہ زہری

بلوچستان ایک مخلص اور ایماندار افسر سے محروم ہوگیا ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:51

کمشنر مکران اور ساتھیوں کی شہادت کسی سانحہ سے کم نہیں ،نواب ثناء اللہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق زہری اور انکے ساتھیوں کی شہادت کسی سانحہ سے کم نہیں ہے بلوچستان ایک مخلص اور ایماندار افسر سے محروم ہوگیا ہے طارق زہری صوبے کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں تھے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ طارق زہری نے صوبے اور ملک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں انکی شہادت سے پورا صوبہ غم زدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میںسوگوار خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے کیپٹن (ر) طارق زہری کی شہادت پر انکی مغفرت کے لئے دعاکی ہے

متعلقہ عنوان :