Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پرتشویش ہے ، خدانخوستہ کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، لطیف کھوسہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:08

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پرتشویش ہے ، خدانخوستہ کی زندگی کو نقصان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پرتشویش ہے ، خدانخوستہ آصف زرداری کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے ۔ ایک بیان میں سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ عمران خان ذہنی تسکین کیلئے آصف زرداری کو تکلیف دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کان کھول کر سن لے آصف زرداری جھکنے والے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو جیل میں رکھنا انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنڈی سے دو تابوب سندھ گئے ہیں، تیسرے قتل کی سازش ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طبی سہولیات آصف زرداری کا قانونی حق ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات