پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جہاں پسنجر ٹرین نفع میں چل رہی ہے ،اب فریٹ سیکٹر بھی نفع میں آگیاہے، شیخ رشید احمد

پانچ سال کا ٹارگٹ ایک سال میں پورا کرلیا،رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے ریلوے سٹیشن کھول دیاگیا ہے ،منصوبہ پر ساڑھے پچیس کروڑروپے کی لا گت آئی ہے، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ ہال میں 50 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 16واش رومز، ایک عددمسجد، تین کرنٹ بکنگ آفسز، 300موٹرسائیکلوں سمیت 100 کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، وفاقی وزیر ریلوے کیرائیونڈ ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:17

پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جہاں پسنجر ٹرین نفع میں چل رہی ہے ،اب فریٹ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جہاں پسنجر ٹرین نفع میں چل رہی ہے ،اب فریٹ سیکٹر بھی نفع میں آگیاہے، پانچ سال کا ٹارگٹ ایک سال میں پورا کرلیا،رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے ریلوے سٹیشن کھول دیاگیا ہے ،منصوبہ پر ساڑھے پچیس کروڑروپے کی لا گت آئی ہے۔

رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ ہال میں 50 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 16واش رومز، ایک عددمسجد، تین کرنٹ بکنگ آفسز، 300موٹرسائیکلوں سمیت 100 کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر اپنی آمد منسوخ کر کے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پہنچ گے جہاں انہوں نے ریلوے سٹیشن کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیاکا واحد ملک ہے جہاں پسنجر ٹرین نفع میں چل رہی ہے اور اب فریٹ سیکٹر بھی نفع میں آگیاجو میرا پانچ سال کا ٹارگٹ تھا وہ ایک سال میں پورا کرلیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے ریلوے اسٹیشن کھول دیاگیا اس منصوبہ پر ساڑھے پچیس کروڑروپے کی لا گت آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ ہال میں 50 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 16واش رومز، ایک عددمسجد، تین کرنٹ بکنگ آفسز، 300موٹرسائیکلوں سمیت 100 کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ یہ اسٹیشن روزانہ پانچ لاکھ روپے انکم دیتاہے اور اجتماع کے دِنوں میں 10 سے 15 لاکھ لوگوں کی روزانہ آمدورفت متوقع ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اجتماع کے دوران گرین لائن، جناح ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں رائیونڈ 28اکتوبر سے لے کر 15 اکتوبر تک رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کریں گی۔

اس کے علاہ اجتماع کے لیے چار سپیشل ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔فیصل آباد سے جانے والی ٹرینیں بھی اجتماع کے دِنوں میں براستہ رائیونڈ کراچی جائیں گی۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء وہ لوگ ہیں جن کی کوششوں سے اسلام اور مدرسے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں ایم ایل ون کا پی سی ون مکمل کرلیاہے اور اس کا سارا کریڈٹ ریلوے افسروں اور مزدوروں کو جاتاہے۔

ایم ایل ون بننے سے ریلوے کے سارے کراسزاور انڈرپاسز ختم ہوجائیں گے ہم نے فریٹ سیکٹر میں بھی اپنا ٹارگٹ پورا کرلیاہے اورہم فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو سات ، آٹھ سے بڑھا کر 16 تک لے گئے ہیں۔ انہوں نے پسنجر سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پسنجرکی 38 نئی ٹرینیں چلائی ہیں اس وقت پسنجر کی کل 138 ٹرینیں ہیں اگر پسنجر کوچز مل گئیں تو ان کی تعداد بھی 150 تک لے جائوں گا۔

انہوں نے فریٹ ٹرینوں کی تعداد کوبڑھانے کے حوالے سے کہا کہ کوشش کروںگا کہ فریٹ کی بھی 20 ٹرینیں کردوں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ کے حکم سے ریلوے کا خسارہ ختم کروں گا۔ ایم ایل ون کے مکمل ہونے پر ٹرین کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی اس سے ملک کی ترقی اور اکانومی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی کا فاصلہ 10 گھنٹے میں طے ہوگااس کا کریڈٹ ریلوے مزدوروں کو جاتاہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ملازمتوں پر40 فیصد کوٹہ ریلوے مزدور کے بچوں کاہوتاہے ، 10فیصد ریٹائرڈملازمین ، 10فیصد معذور افراد اور 5 فیصد اقلیتوں کا کوٹہ ہوتاہے۔