بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی اور وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

سرفرازاحمد نے ٹی 20 میں مسلسل 11میچ جتوائے اور قومی ٹیم کو نمبر ون بنایا، انٹرویو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:29

بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی اور وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے رکن فیصل جاوید نے کرکٹ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی اور وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ نئے کپتان پر بہت زیادہ دبائوہوگا، بابراعظم پر بھی دباوً ڈال کر کارکردگی خراب کی جائیگی وہ اچھے کھلاڑی ہیں تاہم ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ سرفرازاحمد کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں ان کی کارکردگی شاندار ہے، بطور کپتان ٹی 20 جیت کی شرح زیادہ ہے۔سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے ٹی 20 میں مسلسل 11میچ جتوائے اور قومی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہوم گراوًنڈ میں کھیلنے کے لیے پوری قومی ٹیم تبدیل کی گئی لہذا سارا ملبہ سرفرازاحمد پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ٹی 20 میں سرفرازاحمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، ٹی 20 کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مصباح الحق کے آنے کے بعد پہلی سیریز میں شکست ہوئی اور شاید توجہ ہٹانے کے لیے سرفراز احمد کو تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ٹاپ20 کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور انہیں بھی ٹی 20سے ہٹا دیا گیا ہے۔