Live Updates

کشمیر کے مقدس مقصد کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا وہ ہم کریں گے،علی زیدی

مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے اور پاکستان اپنی سفارتی جنگ جیت رہا ہے،وفاقی وزیر بحری امور

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:29

کشمیر کے مقدس مقصد کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا وہ ہم کریں گے،علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عالمی رائے عامہ کو حمایت کشمیر پر آمادہ کرنے کے لیے جو عالم گیر تحریک چلائی گئی ہے وہ قائدد اعظم کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی این ایس سی ملازمین پر مشتمل یکجہتی کشمیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اب ہمیں کشمیر کے مقدس مقصد کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا وہ ہم کریں گے ۔ مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے اور پاکستان اپنی سفارتی جنگ جیت رہا ہے۔بھارت کنارے لگ جائے گا اوراس کی عالمی تنہائی کا وقت آگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات