Live Updates

اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں2023ء کے انتخابات کا انتظار کریں ، عوام نے ہمیں 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیاہے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:13

اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں2023ء کے انتخابات کا انتظار کریں ، عوام نے ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں2023ء کے انتخابات کا انتظار کریں ، عوام نے ہمیں 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیاہے تو اپوزیشن کے پاس استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ، بھارت نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے کشمیر کو عقوبت خانے میں بدل دیا ہے، وہ گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر اور شوکت بسراء کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں اور کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ ہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں دنیاکا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ امن کا قیام بھی ممکن ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی منصوبہ مکمل طور پر فلاپ ہو اہے، بدقسمتی سے بھارت خطے میں امن ترقی و خوشحالی کا سب سے بڑا دشمن ہے ، کشمیر یوں پر بھارتی مظالم بھی پوری دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات