پشاور،بیمارقیدی کی ہسپتال منتقلی کیلئے دائردرخواست پر جیل حکام کونوٹس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:20

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے منشیات کیس میں عمرقید مجرم کی بیمارکاعلاج کرانے کیلئے ہسپتال منتقلی کیلئے دائردرخواست پر سنٹرل جیل حکام کو نوٹس جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دائردرخواست کی سماعت شروع کی تو وکیل صفائی نے عدالت کوبتایاکہ ان کے موکل فتح خان کو کالا یرقان ہے اور اس کی بیماری کا علاج جیل میں ممکن نہیںاے این ایف نے 42 کلوگرام چرس کیساتھ فتح خان کو گرفتارکیا تھامجرم کو ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت جگر کا بھی مسئلہ ہے لہذا اس کو علاج کیلئے باہر ہسپتال منتقل کیا جائے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے سنٹرل جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔