بھارتی فورسز کے ہاتھوں یرغمال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا اظہار یکجہتی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گزشتہ 75 دنوں سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں یرغمال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، سیکرٹری وزارت بحری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین کے ہمراہ یکجہتی کا اظہار کیا اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ ہٹلر مودی نے کشمیر کی خوبصورت وادی کو دہشت، جارحیت، خوراک اور ادویات کی کمی سے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ دنیا کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔