موسمیاتی تبدیلیوں سے کپاس کی فصل متاثر، گذشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد کم رہی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) موسمیاتی تبدیلیوں سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہو گئی، اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق روئی کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد کم رہی۔

(جاری ہے)

بے وقت کی بارشوں اور درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی کے باعث ملک بھر میں کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی، کاٹن جنرز فورم کے جاری اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 15 تک روئی کی پیداوار 27 فیصد کمی کے بعد 44 لاکھ بیلز رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 60 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئی تھیں۔

پنجاب میں روئی کی پیداوار 34 فیصد کمی سے 20 لاکھ بیلز جبکہ سندھ میں 18 فیصد کمی کے بعد 24 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔ اس دوران ٹیکسٹائل ملز نے 32 لاکھ کاٹن بیلز خریدیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ہر سال کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے کاشتکاروں کو بہتر معلومات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :